چیاپاس: جنوبی میکسیکو کے چیاپاس ریاست میں سنہ 1989ء میں میکسیکو کے 5,500شہری اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا تھا۔ یہ لوگ اس وقت اسلام قبول کئے تھے جب اسلام کو دہشت گردی کے نام پر بدنام کیا جارہا تھا۔ پچھلے کچھ عرصے میں میکسیکو میں مسلم آبادی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مسلم وائب کے مطابق لبنان، سیریا اور اسپین سے مسلمان ہجرت کرکے یہاں آئے اور میکسیکو میں اسلام کی تشہیر کرنے لگے۔ چیاپاس کے مسلمان اسلامی احکامات پر پابندی کرنے لگے۔ یہاں تک مسلم خواتین سرپر اسکارف پہننے لگیں اورمرد ٹوپی پہننے لگے۔مسلم وائب سے بات کرتے ہوئے ایک مسلم نے بتایا کہ میں اپنے زبان بولنا چاہتا ہوں اور میں اللہ پر ایمان بھی رکھتا ہوں۔“
ایک دیگر شخص بتایا کہ میکسیکو میں اسلام یہاں کے باشندوں کی سے حاصل کردہ ہے۔ جب ہم ہجرت کر کے یہا ں آئے تو لوگ ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے۔ لوگ ہمیں دہشت گرد سمجھا کرتے تھے اور ہم سے خوفزدہ رہتے تھے،لیکن انہو ں نے ہمارے معاملات کو دیکھا اور رہنے سہنے کے انداز سے پتہ لگالیا کہ یہ لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔“