میکسیکو میں ویکسین لینے کے بعد ڈاکٹر بیمار

   

میکسیکو میں ایک 32 سالہ خاتون ڈاکٹر کو کووڈ۔19 کیلئے فائزر ۔ بائیو ان ٹیک کی تیار کردہ ویکسین دی گئی ۔ جس کے فوری بعد یہ ڈاکٹر بیمار ہوگئی ۔ اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ اس ڈاکٹر کا طبی معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے پہلے سے ہی الرجی ہے اور ری ایکشن بھی ہوتے ہیں ۔ ویکسین لینے کے بعد اس نے سانس لینے میں تکلیف محسوس کی اور اس کی جلد پر خراش بھی ہونے لگی ۔ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں بھی درد ہونے لگا ۔ ویکسین سے اس ڈاکٹر کو ری ایکشن ہوگیا تھا ۔