میکسیکو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

   

میکسیکوسٹی : میکسیکو کے صوبے پیوایبلا میں پٹاخوں کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پیوایبلا وزیر صحت اینا لوسیا ہِل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی مرکز پیوایبلا کے مشرق میں واقع پٹاخہ کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ کے نتیجے میں فیکٹری ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اطراف میں کھڑی گاڑیاں جل گئی اور گھروں کی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ میکسیکو کے قوانین کی رْو سے پٹاخو ںکی تیاری اور فروخت سے متعلقہ تنصیبات کے لئے وزارت دفاع کی اجازت ضروری ہے۔