میکسیکو سٹی، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے مغربی صوبہ مچوکن میں واقع جٹاکوارو کے میونسپل کارپوریشن علاقہ میں ایک کار میں پانچ پولیس حکام کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مچوکن کے تجانتلا میونسپل کارپوریشن علاقہ میں تعینات ان پولیس افسران کو 4 فروری کو نامعلوم لوگوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کا کوئی سراغ نہیں تھا۔وکلا کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کی نعشوں پر گولیوں کے کئی نشانات ہیں۔
نعشوں کے قریب ایک خط بھی برآمد کیا گیا ہے لیکن خط کے مضمون کو عام نہیں کیا گیا ہے ۔