میکسیکو سٹی 30اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1047 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 17,799 ہوگئی ہے ۔ملک کے وزارت صحت کے وبائی سائنس کے ڈائرکٹر جوس لوئس الومیا نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 1047 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 17,799 ہوگئی ہے ۔ اس دوران انفیکشن سے متاثر 163 لوگوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1732 ہوگئی ہے ۔ اس سے ایک دن پہلے ملک میں 1223 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 135 کی موت ہوگئی تھی۔