میکسیکو میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 145افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 145 افراد ہلاک ہو گئے جس سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 857 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے تقریبا 9,501کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے وبائی امراض شعبے کے ڈائریکٹر جوس لوئیس نے بتایا کہ میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی 857 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

جنوبی کوریا : کورونا سے 238 ہلاک
سؤل ، 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 11 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 10,694 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 238 ہو گئی ۔