میکسیکو میں کورونا وائرس کے 1515 نئے کیسز، 113 اموات

   

میکسیکو سٹی 2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1515 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس وبا سے 113 افراد ہلاک ہوئے گئے ۔وزارت صحت کے وبائی امراض شعبے کے ڈائریکٹر جوس لوئیس الومیا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے 1515 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20،739 ہو گئی ہے ۔اس دوران وبا سے 113 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1972 ہو گئی ہے ۔ اس سے ایک دن قبل ملک میں 1425 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 127 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کوعالمی وبا قرار دے دیا تھا ۔ ڈبلیو ایچ او کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 33 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں اور 2.38 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔