میکسیکو سٹی 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1906 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 199 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی یہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 31522 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 3160 تک پہنچ گئی ہے ۔میکسیکو کی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔میکسیکو میں جمعرات کو کووڈ -19 کے 1982 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 257 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔حکومت نے 16 اپریل کوکورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاگو لاک ڈاؤن کو 30 مئی تک بڑھا دیا تھا۔