میکسیکو سٹی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی جنوبی ریاست میشواکان میں چہارشنبہ کو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوجانے سے دو پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔صوبائی گورنر سلوانو ریولیس کونیجو نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘مجھے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹ ، ایک پولیس افسر جوس مارٹن گوڈو کاسٹرو اور سوشل انشورنس سسٹم کے افسر جرمن اورٹگا کی موت ہو گئی’’۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
