میکسیکو سٹی، 14مئی (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو حکومت نے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کورونا وارس (کووڈ۔19) کی وجہ سے دو مہینہ سے جاری لاک ڈاون میں 18مئی سے آہستہ آہستہ نرمی دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر خزانہ گریسیلا مارکز نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘دی نیو نارمل’ عنوان والی اس اسکیم کے تحت تین مرحلوں میں پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ مارکز نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں کل ملاکر 32میں سے پندرہ ریاستوں میں 2450میونسپلٹی علاقوں میں سے 269میں اقتصادی سرگرمیاں پھر سے شروع کی جائیں گی، جہاں کورونا وائرس کے معاملے نہیں ہیں یا کم ہیں۔دوسر ے مرحلہ میں 18سے 31مئی تک کچھ اقتصادی شعبوں تعمیرات، کانکنی سمیت آٹو موٹو مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں پھر سے شروع کی جائیں گی۔