میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں ملوث کلیدی ملزم گرفتار

   

میکسیکوسٹی : امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چار مسلمان افراد کے قتل میں مطلوب ملزم 51 سالہ محمد سید کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر پر چھاپے میں شواہد بھی برآمد کر لیے ،ملزم کی گرفتاری مسلم کمیونٹی کی مدد سے کی گئی۔محمد سید پر 2 پاکستانیوں اور 2 افغانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل پولیس نے مشتبہ ملزم کی قتل کے واقعات سے منسلک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی گرفتار شخص کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائی تھیں۔امریکی پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ محمد سید کو 2پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔