میکسیکو میں 5.5شدت کا زلزلہ

   

میکسیکوسٹی،24 مئی(ژنہوا)لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے محکمے کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.5درج کی گئی ۔ جھٹکے صبح تین بج کر 52 منٹ پر ماپسٹیپیک شہر سے 125 کلومیٹر جنوب – مغرب میں محسوس کئے گئے ۔