میکسیکو میں 5.6 شدت کا زلزلہ

   

ماسکو23جون (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو کے جنوب مغرب ساحلی علاقے پیورٹو مادیرو میں ہفتہ کو دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے شعبہ ( یو ایس جی ایس ) کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 تھی ۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 38.4 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔