میکسیکو۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکن حکام نے آج ایک اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس نے بنگلہ دیش اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 65 تارکین وطن کو انتہائی کمزور حالت میں پایا ہے جو بھوک اور پیاس سے نڈھال بتائے گئے ہیں۔ انہیں خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز کی ایک شاہراہ پر ادھر ادھر بھٹکتے ہوئے پایا گیا تھا۔ دریں اثناء دی فیڈرل سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ تمام تارکین وطن امریکی مسرحد کے قریب پہنچنے کے لیے ایک طویل سفر کرچکے ہیں جو ان کے (تارکین وطن) مطابق 24 اپریل کو سفر کا آغاز قطر ایرپورٹ سے کئے تھے اور بذریعہ طیارہ ترکی اور کولمبیا پہنچے تھے۔ وہاں سے وہ تمام براہ ایکویڈر، پناما اور گوئٹے طار، میکسیکو پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ میکسیکو پہنچجنے کے بعد انہوں نے دریائے کوٹزاکولاکوش میں کشتی کے ذریعہ سفر کیا لیکن دریائی راستے سے وہ امریکی سرحد کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔
