بیونس آئرس: میکسیکو نے روس کی کووڈ 19 ویکسین‘اسپوتنک وی’ کی خریداری کو مسترد نہیں کیا ہے ۔میلینیو چینل نے اپنی رپورٹ میں صدر اینڈریس مینوئیل لوپیز اوبریڈور کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ ویکسین کے اچھے نتائج آرہے ہیں ، لہذا اس سلسلے میں اس پر غور کیا جاسکتا ہے ۔میکسیکو نے ابھی ہی فائزر / بایو انیٹک کے ساتھ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے معاہدہ کیا ہے اور دسمبر میں ان کمپنیوں سے پہلی کھیپ سپلائی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ چینی ویکسین کے لئے بھی معاہدے کیے جانے کی امید ہے ۔