میکسیکو: کورونا سے زائد از 1.6 لاکھ اموات

   

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ‘کووڈ19’ کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار کو عبور کر چکی ہے ۔ڈائرکٹر (وبائی امراض) جوس لیوس الومیا نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری میں میکسیکو میں وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 240 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔میکسیکو میں اب تک کورونا وائرس سے 20 لاکھ 82 ہزار 399 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔