میکسیکو کی سرحد پر جوان تعینات کئے جائیں گے

   

میکسیکو سٹی، 7جون (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبراڈ نے میکسیکو سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کو روکنے کے لئے اپنے جنوبی سرحد پر ہزاروں نیشنل گاڑڈز کے اہلکاروں کی تعینات سے متعلق رپورٹوں کی تصدیق کی ہے ۔امریکی میڈیا نے اس ہفتہ کے ابتدا میں بتایا تھا کہ میکسیکو کے افسران امریکی ڈیوٹی کو بڑھانے سے بچنے کے لئے وسطی امریکی مہاجروں کو روکنے کے لئے گوئٹے مالا سے ملحق جنوبی سرحد پر 6 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کے منصوبہ پر بات چیت کررہے ہیں۔مسٹر ایبراڈ نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘‘نیشنل گارڈ کو علاقائی کوآرڈی نیشن کا کام سونپا گیا ہے ۔ یہ جنوبی سرحد ہے اور ہم نے بتایا کہ 6 ہزار اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔’’واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن 10 جون سے میکسیکو سے درآمد سبھی اشیا پر پانچ فیصد ڈیوٹی لگائے گا۔