میکسیکو کی سوپرمارکٹ میں دھماکہ ،23ہلاک

   

میکسیکو سٹی، 2 نومبر (یواین آئی) میکسیکو کی سونورا ریاست میں ہفتے کے روز ایک مشہور سوپر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔سونیرا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے ہفتے کے روز کہا کہ آگ ریاست کے دارالحکومت ہرموسیلو میں والڈوس چین کے ایک آؤٹ لیٹ میں لگی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 23 افراد کے ہلاک اور 11 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، جن کا شہر کے مختلف ہاسپٹلس میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ بدقسمتی سے متاثرین میں نابالغ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ نے سونورا کے تمام لوگوں کو گہرا رنج پہنچایا ہے ۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے آگ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیزوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے داخلہ سکریٹری روزا اسیلا روڈریگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاندانوں اور زخمیوں کی مدد کیلئے ایک امدادی ٹیم بھیجیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق آگ آتشزنی یا جان بوجھ کر تشدد کی وجہ سے نہیں لگی، حالانکہ انہوں نے اس کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔