بنکاک۔ 21 نومبر (ایجنسیز) تھائی لینڈ میں منعقدہ 74ویں مس یونیورس 2025 کے گرینڈ فائنل میں 25 سالہ فاطمہ باش نے عالمی حسن کا تاج اپنے نام کر لیا۔ 121 ممالک کی خوبصورت خواتین کے درمیان اس مقابلے میں فاطمہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میکسیکو کے لیے چوتھی بار مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا۔فاطمہ باش میکسیکو کے تاباسکو ریاست سے تعلق رکھنے والی پہلی عیسائی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ فائنل راؤنڈ میں انہوں نے ڈنمارک، نائیجیریا، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی خوبصورت خواتین کے ساتھ ٹاپ-5 میں جگہ بنائی اور ایوننگ گاؤن، کیشن اور آنرز کے مختلف مراحل میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ججس کے آخری سوال کے جواب میں فاطمہ نے کہا کہ میری زندگی کے ستون ہیں: اعتماد، حوصلہ اور محبت۔جس کے بعد وہ عالمی حسن کا تاج جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے راجستھان سے تعلق رکھنے والی مانیک وشوکرمہ نے بھی مقابلے میں حصہ لیا اور ٹاپ-30 میں جگہ بنائی، لیکن وہ ٹاپ-12 میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔