میکسیکو کے تفریحی شہر میں فائرنگ 7 ہلاک

   

میکسیکو سٹی ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے ساحلی تفریحی شہر فلایا ڈیل کارمن میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حملہ اتوار کی رات دیر گئے ایک بار ورجینیا میں کیا گیا جہاں عام طورپر غریب افراد شراب نوشی کیلئے آتے ہیں۔ چھٹواں شخص شدید زخمی ہوا تھا جو اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا ۔ ایک شخص جو زخمی تھا لیکن زندہ رہا کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیر پی رہا تھا جبکہ اُس نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ حملہ آور کی شناخت ہنوز نہیں کی جاسکی ۔