چلپانسنسگو (میکسیکو)۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی ریاست گریدو میں سیویلین سیلف گروپس کے حریفوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ گریزو میکسیکو بے جنولی پیسیفیک ساحل جیسے ملک کا سب سے زیادہ پرتشدد علاقہ مانا جاتا ہے جہاں منشیات کے اسمگلرس کے حریف گروپس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے اکثر و بیشتر خونریزی پر اتر آتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ عوام نے بھی اس علاقہ میں امن قائم کرنے کے لیے ہتھیار اٹھائے ہیں۔ اس طرح دو گروپس کے ارکان خود کو کمیونٹی (سیلف ڈیفنس یا خود حفاظتی) پولیس کہتے ہیں تاہم اتوار کے دن دونوں گروپس آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔ علاقائی سکیوریٹی کے سربراہ رابرٹو الواریز نے یہ بات بتائی۔ دسمبر 2006 ء سے میکسیکو میں منشیات سے وابستہ تشدد میں اب تک دو لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔