میکسیکو کے ہائی وے پر گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 70 زخمی

   

میکسیکو سٹی : 11ستمبر ( ایجنسیز ) جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی میکسیکو سٹی سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں گیس ٹینکر الٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ کچھ گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں۔حکام کے مطابق واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔اس حوالے سے میکسیکو کے میئر نے بتایا کہ ٹینکر میں مائع پیٹرولیم گیس موجود تھی، اس حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روس کا فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام مسترد
ماسکو سٹی : 11ستمبر ( ایجنسیز ) روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کے لزامات مسترد کردیے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کیالزامات مستردکرتے ہیں، حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیان کو مستردکرتے ہیں جب کہ نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے۔