میکسیکو: گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 نعشیں برآمد

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں کار سے 10 نعشیں ملنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 نعشیںملیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی تھی جسے حکام نے مشکوک قرار دے کر اس کی تلاشی لی تو کار سے 10 نعشیں برآمد ہوئیں۔ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ یہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود نعشوںکو بری طرح پیٹا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔