کولکتہ ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 2020ء کیلئے یہاں کھلاڑیوں کی نیلامی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ایان مورگن کی کافی مانگ رہی۔ نیلامی کے ابتدائی مرحلہ میں آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو کولکتہ نے 15.5 کروڑ روپئے میں خریدا جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل کو رائل چیلنجرس بنگلور نے 10 کروڑ روپئے خریدا ہے۔ ہندوستان کے خلاف رواں سیریز میں میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے ویسٹ انڈیز کے افسٹ بولر شیلٹن کوٹلریل کو پنجاب نے رسائی 50 لاکھ کی بنیادی قیمت کے برعکس 8.5 کروڑ میں خریدا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کریس مورسیس کو آر سی بی نے 10 کروڑ میں حاصل کیا ہے۔ انگلش کپتان ایان مورگن کو کے کے آر نے 5.25 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے ونڈے کپتان آرون فنچ کو آر سی بی نے 4.4 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں پیوش چاؤلہ کو چینائی نے 6.75 کروڑ روپئے میں حاصل کیا ہے جبکہ حیدرآباد نے پریم گارک کو1.9 کروڑ اور ویراٹ سنگھ کو 1.9 کروڑ روپئے میں حاصل کیا حالانکہ دونوں ہی کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپئے تھی۔
ہند ۔ ویسٹ انڈیز ٹیموں کی بھونیشور آمد
بھونیشور ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز ٹیمیں یہاں بھونیشور پہنچ چکی ہیں جیسا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو بارہ بتی اسٹیڈیم میں فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا۔ پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور دوسرا مقابلہ ہندوستان نے اپنے نام کیا ہے جس کی وجہ سے تین مقابلوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہیں۔