میلبورن ۔آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے قہرجاری ہے۔آسٹریلیا کرکٹ کے مطابق میلبورن اسٹارزکے کپتان گلین میکسویل بھی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ٹوئٹر پرکیے گئے اپنے پیغام میں میلبورن اسٹارز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلین میکسویل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔گلین میکسویل میلبورن اسٹارزکے 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹسٹ مثبت آیا۔