میکس ویل ’ مارش اور وارنر کی آسٹریلیائی ٹیم میں شمولیت

   

سڈنی۔ گلین میکسویل اور مچل مارش آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ آسٹریلیا ونڈے میچز کے لیے ممبئی (17 مارچ)، ویزاگ (19 مارچ) اور چنئی (22 مارچ) میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ٹسٹ سیریزکے بعد ہونے والے تین ونڈے میچوں کے لیے میکسویل اور مارش کو 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ رواں ٹسٹ سیریز کے آخری دو ٹسٹ مقابلوں سے باہر ہوئے زخمی وارنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹورین میکسویل گزشتہ ہفتے وکٹورین پریمیئرکرکٹ مقابلے اور وکٹوریہ کے لیے مارش شیفیلڈ شیلڈ میں کارکردگی کے ساتھ ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ مارش کے ہندوستان جانے سے قبل مغربی آسٹریلیا کے لیے اگلے دو مارش کپ میچز کھیلنے کی امید ہے۔ جھائی رچرڈسن نے بھی عضلات میں جکڑن کے تناؤ سے صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کی کیونکہ وہ مذکورہ زخم کی وجہ سے وہ بی بی ایل کے فائنل سے باہر ہوگئے تھے ۔ چیئر آف سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا ورلڈ کپ میں صرف سات ماہ کا وقت باقی ہے، ہندوستان میں یہ میچز ہماری ورلڈکپ تیاری میں ایک اہم قدم ہیں۔ گلین، مچل اور جھئے اس حوالے سے اہم کھلاڑی ہیں کہ ہمارے خیال میں اکتوبر میں ٹیم کیسے نظر آئے گی۔ جوش ہیزل ووڈکو پیر کے زخم پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ ممکنہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل اور انگلینڈ میں ایشزکی تیاری کر رہے ہیں۔ بیلی نے کہا جوش کے لیے اس سیریزکا حصہ بننا بہت اچھا ہوگا لیکن ہم نے انگلینڈ میں ایک انتہائی اہم موسم سرما سے قبل قدامت پسندانہ نظریہ اپنایا ہے جس کا وہ لازمی حصہ ہوں گے۔