نئی دہلی، 17 ستمبر (آئی اے این ایس) آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ وہ کپتان پیٹ کمنز کی آئندہ ایشیز سیریز میں شمولیت کے حوالے سے پْراعتماد ہیں، اگرچہ وہ اس وقت کمرکی تکلیفکے باعث آرام اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 32 سالہ کمنز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ سیریز سے کافی پہلے بولنگ شروع کر دیں گے۔ پہلا ایشیز ٹسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میکڈونلڈ کے مطابق ٹیم کے پاس وقت ہے اور امید ہے کہ کمنز سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اگرکمنز کسی مرحلے پر دستیاب نہ ہوئے تو اسٹیو اسمتھ کپتانی سنبھال سکتے ہیں، جنہیں پہلے بھی قیادت کا تجربہ ہے۔