میگا اسٹار چرنجیوی کو گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ نے سالگرہ کی مبارکباد دی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے میگا اسٹار چرنجیوی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ دتاتریہ نے ٹوئٹر پر چرنجیوی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیام میں گورنر ہریانہ نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر سیاحت اور انتہائی با صلاحیت اداکار اور کرشماتی شخصیت کے چرنجیوی کو فون پر میں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ دتاتریہ نے کہا کہ آپ کی اداکاری اور بہتر مظاہرے سے گذشتہ کئی برسوں سے لاکھوں افراد محظوظ ہورہے ہیں۔ چرنجیوی کی مزید کامیابیوں کیلئے گورنر ہریانہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سالگرہ کے یادگار موقع پر بہتر صحت اور درازی عمر کی دعا کی۔ چرنجیوی کو سالگرہ کے موقع پر سیاسی، فلمی اور سماجی شخصیتوں کی جانب سے مبارکبادی کے پیامات موصول ہوئے ہیں۔