فلم انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ، عنقریب خوشگوار حل کی امید
حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں تلگو فلم انڈسٹری اور حکومت کے درمیان جاری تنازعہ کے پس منظر میں میگا اسٹار چرنجیوی نے آج چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔ تنازعہ کا خوشگوار حل تلاش کرنے کیلئے چیف منسٹر نے چرنجیوی کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ بات چیت کے دوران سینما تھیٹرس کی شرحوں میں کمی کا مسئلہ زیر بحث رہا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے چیف منسٹر جگن تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے ایک فرد کی حیثیت سے جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں رہی ۔ تاڑے پلی گوڑم میں واقع کیمپ آفس میں یہ ملاقات ہوئی اور جگن موہن ریڈی نے حکومت کی جانب سے کسی فیصلہ سے قبل فریقین سے سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک گھنٹے سے زائد تک ملاقات رہی جس میں چرنجیوی نے تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اندیشوں کا شکار نہ ہوں، حکومت انڈسٹری کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتہ دس دنوں میں ترمیمی جی او جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سینما ٹکٹوں کی شرح میں کمی کی شدت سے مخالفت کی جارہی ہے ۔ ر