میگھالیہ، تریپورہ، منی پور کا یوم تاسیس ، کھرگے اور راہول کی عوام کو مبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ہفتہ کو میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کی۔کھرگے نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر ہماری نیک خواہشات۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے گزشتہ 51 برسوں میں میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور کے لوگوں نے قوم کی تعمیر میں زبردست تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے لیے امن، خوشی اور مسلسل ترقی کی خواہش کرتے ہیں۔