میگھالیہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے : کونراڈ سنگما

   

تورا، 29 اگست (یو این آئی) میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا ہے کہ ان کی حکومت تعلیم کے شعبے کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتی ہے ، کیونکہ ترقی اور خوشحالی صرف بہتر تعلیم اور انسانی وسائل کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ جنوبی گارو ہلز ضلع کے چوکپوٹ اسمبلی حلقے میں مبونپارا ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے جناب سنگما نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ سے ہمارے لیے ترجیحی شعبہ رہا ہے اور 30 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ میں سے حکومت نے تعلیم کے لیے 2,500 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ یہ اب تک مختص کی گئی کا سب سے زیادہ رقم ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ میگھالیہ کی 50 فیصد آبادی 20 سال سے کم عمر کی ہے اور حکومت کی تمام اسکیموں، پروگراموں اور پالیسیوں کا رخ ریاست کے اس قیمتی اثاثے ، یعنی نوجوانوں کی ترقی کی طرف ہونا چاہیے ۔