شیلانگ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت میگھا لیہ نے چین میں 80 افراد کو ہلاک کرنے والے اور سارس وائرس سے ملتے جلتے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت سے متعلق ایک الرٹ جاری کیا ہے ۔ قومی صحت مشن کے ڈائریکٹر اُمروئی ہوائی اڈے کے افسر کو ایک خط لکھ کر ہوائی اڈے کے اتھارٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مسافر چین کے ووہان شہر سے آرہا ہے یا کسی کو سفر کے دوران بخار، کھانسی اور سانس کی بیماری کی علامتیں نظر آرہی ہیں تو وہ صحت کے افسران سے رابطہ کریں۔ چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے ۔ اور اس سے متعلق 2800 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس، وائرس کا ایک گروپ ہے جو انسانوں اور پرندوں میں بیماری کی وجہ بنتا ہے ۔