ندیوں، تالابوں میں پانی خطرات کے نشان سے اوپر
شیلانگ۔11جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ پانچ دنوں سے لگاتار بارش نے میگھالیہ کے کئی مقامات پر سیلاب اور زمین میں شگاف پیدا کردی ہے جس سے اساسی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور روزمرہ کی زندگی مفلوج ہورہی ہے ۔ میگھالیہ کے مختلف تالابوں اور آبی وسائل میںپانی خطرہ کی سطح سے بڑھ چکا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی کارروائیوں کے مراکز قائم کریں ۔ یہ بات ریونیو اور آفات آسمانی کے وزیر کائربین شیلڈ نے بتائی ۔ علاقائی محکمہ موسمیات کے دفتر نے بھی بھاری اور موسلادھار بارش کی آئندہ دو یا تین میں ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ مشرقی علاقوں کے نائب کمشنر نے بتایا کہ ڈھلوانی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ بہت سے گاؤں کا رابطہ شیلانگ سے ٹوٹ چکا ہے ۔ سڑکو ںکو بھی پانی کے بہاؤ کے سبب نقصان پہنچا ہے ۔
باندہ: بس پلٹنے سے 12 باراتی زخمی
باندہ: 11 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع باندہ کے اترا علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک بس پلٹ گئی جس سے اس میں سوار11 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ ضلع مہوبہ کے گیا پرساد کے بیٹے پرمیشوری دیال کی بارات کھمورا گاؤں جارہی تھی۔ راستے میں کھمورا گاؤں کے نزدیک اچانک ڈرائیور نے بس سے اپنا قابو کھو دیا اور بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 11 باراتی زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ۔انہوں نے بتایا کہ چھ باراتیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج کرانے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا جبکہ شدید طور زخمی گیا پرجا پتی کو کانپور ریفر کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیگر چار زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔حادثہ رات تقریبا 11 بجے کی ہے ۔