کولکتہ: ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چہارشنبہ کو میگھالیہ کے شمالی گارو ہلز ضلع میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کی میگھالیہ یونٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق بنرجی مینڈی پاتھر کے دلما اپل خیل گراؤنڈ میں ریالی سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔ ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن، پارٹی کے میگھالیہ ریاست کے انچارج مانس آر بھونا، میگھالیہ ریاستی ترنمول کانگریس کے صدر چارلس پائبن گروپ اور اپوزیشن لیڈر مکل سنگما بھی ریالی میں شرکت کریں گے ۔آئندہ مارچ میں میگھالیہ کی 60 سیٹوں والی اسمبلی کیلئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔