شیلانگ: میگھالیہ میں کانگریس کے 12 ایم ایل ایز‘ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں ۔ میگھالیہ اسمبلی اسپیکر میتباہ لنگڈوہ نے میڈیا کو بتایا، ‘‘انہیں ایک خط ملا ہے جس پر کانگریس کے 12 ایم ایل کے دستخط ہیں۔ میں نے اسے ابھی تک قبول نہیں کیا۔ اس کی جانچ کی جائے گی اور دسویں شیڈول کی دفعات میں طئے شدہ طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ 60 رکنی میگھالیہ اسمبلی میں کانگریس کے 17 میں سے 12 ایم ایل نے کل رات اسپیکر کو ترنمول میں شامل ہونے کے لیے ایک خط حوالے کیا۔ یہ پارٹی بدلنے والے ارکان اسمبلی کی تعداد قانون سازوں کی تعداد کا دو تہائی ہے ، اس لیے پارٹی بدلنے کے خلاف قانون لاگو نہیں ہوگا۔اگر اسمبلی اسپیکر لنگڈوہ کانگریس کے ان 12 ایم ایل کو تسلیم کرتے ہیں، تو ترنمول ریاست کی واحد سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی بن جائے گی، جو 2018میں اسمبلی میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ اس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر سنگما ہوں گے ۔
نگما کی اہلیہ ڈکانچی ڈی شیرا، ان کی بیٹی میانی ڈی شیرا اور ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر زینتھ سنگما انضمام پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔
