میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ شرما نے آج اعلان کیا کہ وہ یکساں سول کوڈ کی حمایت نہیں کریں گے۔ سنگما کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست میں چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگما نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہم بالکل واضح ہیں کہ یو سی سی ایسی چیز ہے جسے این پی پی قبول نہیں کر سکتی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون کو میگھالیہ کے لوگوں کی ثقافت اور طرز زندگی کو متاثر نہیں کرنا چاہئے۔ کچھ ایسے علاقے ہوسکتے ہیں جہاں مرکزی حکومت کچھ چیزیں کرنا چاہتی ہے، لیکن یہ وہ چیزیں ہیں جن سے ہم واقف نہیں ہیں اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے پر اپنے 2019 کے لوک سبھا انتخابی منشور میں یو سی سی کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بتادیں کہ راجیہ سبھا میں گزشتہ ماہ اس وقت ہنگامہ ہوا جب راجستھان کے رکن پارلیمنٹ کروری لال مینا نے یونیفارم سول کوڈ بل 2020 کو پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا۔ واضح رہے کہ ضابطہ مذہب پر مبنی پرسنل لاز کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔