شیلانگ ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر میگھالیہ سی کے سنگما کو آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ مقررہ میٹنگ ملتوی کردینا پڑا کیونکہ ان کے کابینی رفقاء گوہاٹی ایرپورٹ پہنچنے میں ناکام رہے جس کی وجہ پڑوسی ریاست میں کرفیو اور پرتشدد احتجاج ہیں اور وہ دہلی کیلئے فلائیٹ نہیں پکڑ سکے ۔ سنگما کسی طرح ایل جی ڈی ایرپورٹ پہنچ گئے تھے لیکن بعد میں وہ قومی دارالحکومت کیلئے تنہا روانہ ہوگئے۔
