میگھن مارکل کی بچوں کیلئے لکھی گئی پہلی کتاب

   

Ferty9 Clinic

لندن : ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل، اپنی بچوں کے لیے لکھی گئی پہلی کتاب جلد پیش کرنے جا رہی ہیں، یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رینڈم ہاؤس چلڈرن بکس نامی پبلشرز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ میگھن کی لکھی ہوئی کتاب ’دی بینچ‘ کو 8 جون کو لانچ کیا جائے گا۔اس کی السٹریشن ایوارڈ یافتہ مصور کرسچن رابنسن نے کی ہے جبکہ میگھن اس کتاب کا آڈیو بْک ایڈیشن بیان کریں گی۔ایک بیان کے مطابق اس کتاب میں باپ داداؤں، بیٹوں کا ایک مختلف گروپ اور ان کے ساتھ گزارے لمحوں کو دکھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ کتاب آرچی کی پیدائش کے بعد پہلے فادرز ڈے کے موقع پر میگھن کی جانب سے ہیری کے لیے لکھی گئی نظم سے اخذکی گئی ہے۔یہ کتاب میگھن اور ہیری کے 2020ء کے آغاز میں شاہی فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد اعلان کردہ متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے۔