واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو شہزادی میگھن مارکل کے امریکی انتخابات کے بارے میں حالیہ تبصرے سے خوش نظر نہیں آتے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ سابق اداکارہ کے ’مداح نہیں رہے‘ اور ان کے شوہر پرنس ہیری کو ’گڈ لک‘ کہتے ہیں۔سابق اداکارہ اور موجودہ برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اے بی سی ٹی وی کے پرائم ٹائم شو میں امریکی شہریوں سے ووٹ دینے کے لیے کہا۔ انہوں نے ناظرین سے کہا کہ ’ہر چار سال بعد ہمیں بتایا جاتا ہے کہ یہ الیکشن آپ کی زندگی کا سب سے اہم الیکشن ہے۔ مگر اس بار واقعی ایسا ہے۔‘امریکی صدر سے جب رپورٹرز نے میگھن مارکل کے تبصرے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’میں ان کا مداح نہیں ہوں۔
