لندن : ملکہ برطانیہ شاہی خاندان چھوڑ کر ہیری میگھن کے امریکہ منتقل ہونے سے متعلق سمجھوتے کی طے شرائط تبدیل نہیں کریں گی۔ملکہ جو کہہ دیتی ہیں اسے بدلتی نہیں۔علاوہ ازیں بکھنگم پیلس نے مارکل کے بارے میں الزامات کی تحقیقات کیلئے آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر ناراض بہو میگھن نے شاہی عملہ کو تنگ کرنے سے متعلق الزامات کے بارے میں ای میلس اور میسیجز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
