دبئی۔ آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی 20 آئی پلیئر رینکنگ میں 30 سالہ کھلاڑی بیتھ مونی کی جگہ لے لی اور اب وہ دنیا کی نئی نمبر ایک ٹی20 بیٹر ہیں۔ پاکستان اورآئرلینڈ کے خلاف اپنی شاندار سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت مونی کا سرفہرست پہلا مقام حاصل کرنے کے لیے لیننگ ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے سیریز میں 5 وکٹیں لینے والی انگلش بولر سوفی پہلے مقام پر موجود ہے ۔