میںاینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں : ایم ہنمنت راؤ

   

Ferty9 Clinic

ایک ہفتے تک اپنے حلقہ کا دورہ اور حامیوں سے ملاقات ۔ پھر لائحہ عمل کا اعلان
حیدرآباد۔ /26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں ، ایک ہفتہ بعد مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ وہ کسی کو چھیڑیں گے نہیں اگر انہیں کوئی چھیڑے تو اسے چھوڑیں گے نہیں۔ ہنمنت راؤ نے تروپتی میں ریاستی وزیر ہریش راؤ کے خلاف سنگین الزامات عائد کرکے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ آج اپنی قیامگاہ میں اسمبلی حلقہ جات ملکاجگیری و میدک کے حامیوں کا اجلاس طلب کیا بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایک ہفتہ اپنے حلقہ کا دورہ کرکے حامیوں سے ملاقات کریں گے پھر میڈیا سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میدک عوام نے انہیں سیاسی زندگی دی ہے اور پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے جذبات کا احترام ضروری ہے، میں نے بی آر ایس کے خلاف کوئی ریمارکس نہیں کیا اور پارٹی نے بھی انہیں کچھ نہیں کہا ہے۔ میری لڑائی شخصیت سے تھی اس کے خلاف میں نے جو کہا اس پر قائم ہوں، پارٹی کے بڑے قائد کا مجھے فون وصول ہوا ہے۔ اس نے مجھ سے قسم لی کہ میں میڈیا میں مزید کوئی اور بات نہ کروں اس لئے خاموش ہوں ورنہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ایم ہنمنت راؤ نے کہا کہ میرے فرزند نے مجھ سے زیادہ حلقہ میدک کیلئے کام کیا ہے اگر اس کے سیاسی عزائم ہیں تو میں بحیثیت والد اس کی خواہش پوری کیوں نہ کروں۔ مجھے تنقید کا نشانہ بنانے والے پہلے اپنا محاسبہ کرلیں۔ میدک کے عوام جو بھی فیصلہ کریں گے میرا بیٹا اس پر عمل کرے گا۔ ن