بی جے پی کے بیشتر ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت سے اسمبلی میں شرکت کریں گے اور عوامی مسائل کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے مستعفی ہوجانے کے بعد وہ آزاد ہوگئے ہیں ۔ ماضی میں کسی بھی مسئلہ پر بات کرنے پارٹی اعلیٰ قائدین کے احکامات کی ضرورت تھی ۔ اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے تک انہیں وقت بھی نہیں ملتا تھا ۔ میری طرح بی جے پی میں کئی ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ مطمئن نہیں ہیں جس کی زندہ مثال چیوڑلہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ہے ۔ ان کی طرح بہت لوگ عہدے چھن جانے کے خوف سے منھ نہیں کھول رہے ہیں ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے ماحول سازگار ہے مگر چند قائدین بی جے پی کو نقصان پہونچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی قائدین سے ابھی تک انہیں کوئی احکامات وصول نہیں ہوئے ۔ اگر وصول ہوئے تو اپنی شکایتوں سے انہیں واقف کراوں گا اس کے بعد دوبارہ بی جے پی میں شامل ہوں گا ۔ ورنگل ہرگز بی جے پی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ پارٹی کے چند ارکان پارلیمنٹ اپنے اپنے لوک سبھا حلقوں میں ایک بھی رکن اسمبلی کو کامیاب نہیں بنا پائے ۔ بی سی تحفظات بل سے مسلمانوں کو خارج کردینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ اگر کالیشورم کی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے لیے حکومت سنجیدہ ہے تو سی بی آئی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔۔ 2