میں الیکشن جیت گیا ہوں، ٹرمپ کا دوبارہ دعویٰ

,

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں وہ جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جیت جائیں گے‘‘ ٹرمپ نے ابھی تک امریکی صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ وہ بار بار ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنی بڑی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس کے خلاف دھوکہ دہی کا بھی الزام لگایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا آرگنائزیشن نے جوبائیڈن کو ہی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر کہا کہ جوبائیڈن ان انتخابات کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ رائے دہی کے دن ہزاروں لاکھوں ووٹ غیر قانونی طور پر 8 بجے شب کے بعد بھی موصول ہونے لگے۔اس دعویٰ کے بعد ٹوئیٹر پر انہیں مذاق کا موضوع بنایا گیا۔