نئی دہلی: بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن اور مشہور اداکارہ ریکھا کے محبت کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ ریکھا نے امیتابھ بچن سے آج بھی بیحد محبت کرتی ہے۔ حالانکہ امیتابھ بچن کی شادی جیا بچن سے ہوچکی تھی۔ ریکھا آج بھی اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ ریکھا نے ایک شو کے دوران کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لو گ کیا سوچتے ہیں۔میں امیتابھ کو اپنے لئے پیار کرتی ہوں کسی کو دکھانے کیلئے نہیں۔
میں ان سے پیار کرتی ہو ں اور وہ مجھ سے، لوگ کہتے ہیں کہ بیچاری ریکھا پاگل ہے اس (امیتابھ) پر، لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ۰۷/ ویں دہے میں آئی فلم ”دو انجانے“ کے سیٹ پر ریکھا او رامیتابھ بچن میں دوستی ہوگئی اور یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ باوجود اس کے کہ امیتابھ بچن شادی شدہ تھے پھر بھی ریکھا نے ان سے محبت کرنے لگی۔ اس کی وجہ سے امیتابھ بچن او رجیابچن کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوگئے تھے۔ اس کے بعد امیتابھ نے ریکھا سے دوری اختیار کرلی۔ بھلے ہی یہ لوگ بوڑھے ہوگئے ہوں لیکن ان کی محبت آج بھی جوان ہے۔