میں اولاد کو نفرت والا ہندوستان نہیں دے سکتا: راجیو بجاج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: بجاج آٹو کے 53 سالہ منیجنگ ڈائرکٹر راجیو بجاج نے ہندوستان کے موجودہ حالات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ریپ کے جتنے کیسیز سامنے آرہے ہیں، اتنے کیسیز آزادی کے 70 سال گزر جانے کے بعد بھی سامنے نہیں آئے تھے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ انہوں نے ٹیلیویژن سے اپنے تین اہم اشتہاروں کو فوراً ہٹا لیا ہے کیونکہ ان کے مطابق جن چینلز سے اشتہاروں کو ہٹایا گیا ہے وہ منافرت کو فروغ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ان کے (بجاج) بہترین دوست ہیں۔ انہیں اس وقت بہت صدمہ ہوا جب کسی دیوانے نے دھونی کی پانچ سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بجاج آٹو سماج میں نفرت پھیلانے کا کام نہیں کرتا، بجاج ہی وہ پہلا بڑا صنعتی ادارہ ہے جس نے نفرت پھیلانے والے ’’تین‘‘ چینلز سے اپنے اشتہارات ہٹا لئے۔ زہرافشانی کرنے والے چینلز کو انہوں نے اشتہارات دینا بند کردیئے۔ راجیو بجاج نے کہا کہ وہ اپنی اولاد کو ایک ایسے ہندوستان کا شہری دیکھنا نہیں چاہتے جس کی تعمیر نفرت کی بنیادوں پر کی گئی ہو۔