نئی دہلی: علیحدگی پسند قائد یٰسین ملک نے جمعہ کے دن دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ اپنا کیس خود لڑنا چاہیں گے۔ عدالت نے ان سے کہا تھا کہ ایک وکیل مقرر کرلیں۔ دہشت گرد فنڈنگ کیس میں این آئی اے نے انہیں سزائے موت دینے کی درخواست کی ہے۔جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنڈ سربراہ نے تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں حاضری دی۔ وہ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جسٹس سریش کمار کیت کی بنچ نے معاملہ کی سماعت 19ستمبر کو مقرر کی اور کہا کہ یٰسین ملک اپنا وکیل مقرر کرنے کیلئے پھر سے سوچیں۔عدالت نے جواب داخل کرنے یا تحریری جواب دینے کیلئے انہیں مہلت دی۔