’میں اپنی بیٹی سے دستبردار نہیں ہوں گا‘ تیزاب سے جلائی بچی کے والد کے تاثرات

   

ریاض : سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیزاب سے جلائی گئی کمسن بچی کے والد نے بچی کے حقوق کی جنگ لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔سعودی شہری عبدالعزیز الزھرانی کی بیوی نے علحدہ ہونے کے بعد ایک اور شخص سے شادی کرلی تھی۔ خاتون نے پہلے شوہر کی ایک کمسن بچی کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔ دوسرے شوہر نے چند روز قبل خاتون اور اس کی بچی مہا پر تیزاب پھینک کر انہیں جلا دیا تھا۔ خاتون چل بسی تھیں جبکہ بچی فی الحال ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے عبدالعزیز الزھرانی نے کہا کہ جس نوعیت کا تیزاب ان کی بچی اور سابقہ بیوی پر چھڑکا گیا وہ مادہ بہت خطرناک ہے۔