میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھر پر ”کے بی سی“ کھیلتا ہوں۔ امیتابھ بچن نے کیا خلاصہ

,

   

حیدرآباد: بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ وہ اپنے گھر میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ کون بنے کروڑ پتی گیم کھیلتے ہیں۔ بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری فیملی گھر پر کے بی سی کھیلنے کو بہت پسند کرتی ہے۔ کبھی میری بیٹی شویتا، کبھی میری بہو ایشوریہ رائے بچن یہ گیم کھیلتے ہیں۔

ہم کبھی ایک ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور سوالات جوابات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ میری پوتی آرادھیا بھی ہمارے ساتھ بیٹھ جاتی ہے او روہ بھی سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتی ہے۔ آرادھیا بھی ”کے بی سی“ شو بہت شوق سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی جیا بچن بھی روزانہ شو دیکھتی ہے۔ جب یہ شو شروع ہوتا ہے تو وہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہے۔ میں انہیں اس کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

جب ان سے پوچھا گیاکہ آپ کی فیملی کا کوئی بھی ممبر اس شو میں نہیں آتا تو اس کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ سونی چینل کے قوانین کے مطابق میری فیملی میں سے کوئی بھی اس شو میں حصہ نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے بی سی“ چھوٹے پردہ کا ایک نہایت ہی مقبول ترین شو ہے۔ اس شو کی شروعات 19سال قبل ہوئی تھی۔ اس شو میں حصہ لینے والے سے آسان و مشکل ہر طرح کے سوالات کئے جاتے ہیں اس کے صحیح جوابات دینے والے کو رقم دی جاتی ہے۔ اس کی حد رقم 5کروڑ روپے ہے۔درمیان میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی اس شو کے ہوسٹ رہ چکے ہیں۔