واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی یاداشت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں غصے بھرے لہجے کہا کہ وہ یادداشت کے مسائل سے دوچار نہیں ہیں۔انہوں نے خصوصی پراسیکیوٹر کی تیار کردہ رپورٹ کے اجراء کے فوراً بعد قوم سے خطاب میں اپنی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کو مسترد کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر کمزور یادداشت کے ساتھ ساتھ ایک بزرگ رہنما ہیں عمر رسیدہ صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ “ٹھیک ہے میں ایک بوڑھا آدمی ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں، مجھے یادداشت کے مسائل نہیں ہیں، پراسیکیوٹرکی رپورٹ کی مذمت کرتا ہوں۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر جوبائیڈن اپنے بیٹے بوبائیڈن کی وفات کی تاریخ بھول گئے تھے۔